Time 26 اکتوبر ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے: پولیس۔ 

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید خبریں :