Time 27 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی والوں کو مزید کتنے دن گرمی برداشت کرنا پڑے گی؟

کراچی والوں کو مزید کتنے دن گرمی برداشت کرنا پڑے گی؟
کراچی اورزیریں سندھ گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں: محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 2 سے 3  روز درجہ حرارت بڑھنے کا  امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں آئندہ 2 سے 3  روز دن کے وقت درجہ حرارت بڑھنےکا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ دن کے پہلے نصف حصے میں شمال مغرب اور شمال سےگرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سجاول، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، میر پور خاص اور تھر پارکر میں  بھی 2 سے 3 روز درجہ  حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :