Time 27 اکتوبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، آپریشنز کے دوران 4 خوارج مارے گئے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران 2 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

مزید خبریں :