Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب، قاضی فائز اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے

مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب، قاضی فائز اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے
مڈل ٹیمپل بینچر کا اعزاز عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پرفائز شخصیات کودیا جاتا ہے— فوٹو:فائل

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور وہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

مڈل ٹیمپل بینچر کا اعزاز عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پرفائز شخصیات کودیا جاتا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا۔

مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب 29 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید خبریں :