پاکستان
22 فروری ، 2013

صدر نے ووٹوں کی گنتی کے فارم میں ترامیم کی منظوری دے دی

صدر نے ووٹوں کی گنتی کے فارم میں ترامیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد…صدر نے ووٹوں کی گنتی کے فارم میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں مرد اور خواتین کے ووٹوں کی الگ الگ گنتی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے فارم 16،14 اور 17 میں ترامیم کی ہیں ،جس کے تحت ان فارمز میں خواتین اور مرد ووٹرز کی تعداد لکھنے کے لیے الگ الگ خانے بنائے گئے ہیں۔آئندہ انتخابات میں ہر حلقے میں ووٹ ڈالنے والی خواتین اور مرد وں کی الگ الگ تعداد سامنے آجائے گی۔

مزید خبریں :