پاکستان
22 فروری ، 2013

کراچی:نجی بینک کی سیکیورٹی گارڈ کی ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی

کراچی:نجی بینک کی سیکیورٹی گارڈ کی ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈہی اسلحہ کے زور پر دیگر ملزمان کے ہمراہ بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں خیابان اتحاد میں واقع نجی بینک میں 4 افراد داخل ہوئے اور وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے ہاتھ ملایا اور کچھ دیر بعدبینک کے عملے اور دیگر افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا،سیکیورٹی گارڈ اور ملزمان نے مل کر لوٹ مار کی اور سیکیورٹی گارڈ جاتے جاتے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بینک میں لگے خفیہ کیمرے کی ویڈیو بھی ساتھ لے گیا۔ واردات کے بعد پولیس اور دیگر تفتیشی حکام موقع پر پہنچے اور وہاں تعینات سیکیورٹی کمپنی کی ایک اور گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :