22 فروری ، 2013
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سینیٹر ذوالفقار علی کھوسہ کا کہنا ہے کہ جدید دور کا میڈیا صحیح معنوں میں سماجی تبدیلی کا ذریعہ بن گیا، یہ رائے عامہ بنانے میں مدد دے رہا ہے۔لاہور میں شفاف حکومت اور جمہوریت میں میڈیا کے کردار پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ اچھی حکومت اور جمہوریت آزاد میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریاست اور شہری کے تعلق کو میڈیا اجاگر کرتا ہے اپنی محنت اور قربانی سے میڈیا ریاست کا چوتھا ستون بن گیا ہے۔