پاکستان
22 فروری ، 2013

سپریم کورٹ نے قرضہ معافی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے قرضہ معافی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے1971 سے اب تک معاف کرائے گئے قرضہ معافی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کے بعد جاری تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ معاف کرائے گئے قرضہ جات کی ریکوری کے لیے جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے حتمی رپورٹ جمع کرا دی ہے جوتین جلدوں پر مشتمل ہے، عدالت نیاسیعام کرنیکاحکم دیاہے۔ رپورٹ کے ہمراہ کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی دستاویزات 20 آہنی مقفل صندوقوں میں پیش کی گئیں۔ عدالت نے کمیشن کا پیش کردہ ریکارڈ مقفل آہنی صندوقوں میں چابیوں کے ہمراہ محفوظ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام اور وکلاء کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت تین ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔ کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1992 سے 2009 کے دوران قرضہ جات سے متعلق 672 فائلیں ملیں جس میں سے کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :