پاکستان
22 فروری ، 2013

سندھ میں13-Dکاقانون ختم، غیرقانونی اسلحہ پر14سال قید کی سزا

سندھ میں13-Dکاقانون ختم، غیرقانونی اسلحہ پر14سال قید کی سزا

کراچی…خوشی کے اظہار یا دہشت پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے والے توبہ کرلیں کیونکہ دفعہ 13-Dختم ہوگئی ہے ،اب ہوائی فائرنگ یا ناجائزاسلحہ رکھنے پر ضمانت نہیں ہوگی بلکہ ملزم 10سے14سال کیلئے سیدھا جیل جائے گا۔دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سندھ آرمز کنٹرول ایکٹ 2013 منظورہوچکا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس قانون سے جرائم میں کمی آئے گی کیونکہ ایکٹ کے تحت :ملزم پر دفعہ 13D-کے بجائے سیکشن 23 کامقدمہ بنے گا،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور ناقابل ضمانت ہو گی،خوشی یا دہشت پھیلانے میں لائسنس شدہ اسلحہ بھی چلانے کی سزا 10 سال قیدہو گی ، لائسنس شدہ اسلحہ کسی دوسرے کو دینے پردونوں ملزمان کو 10، 10 سال جیل بھگتنا ہو گی،بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔پولیس افسر اگر کسی ملزم پر جرم ثابت نہ کرسکاتواسے بھی 3 سال قید کی سزا ہو گی۔2012 میں دفعہ 13D-کے تحت 3ہزار818 ملزمان کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔ایک ہفتے میں ہی 2ہزار426 ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے۔1300 کے قریب ملزمان جیل میں ہیں ،جوسزا نہیں بھگت رہے بلکہ کیس چلنے پرضمانت کے منتظرہیں۔انسداد اسلحہ کانیاقانون تو بہت اچھا ہے لیکن اس پر عمل کرانا پولیس کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔

مزید خبریں :