22 فروری ، 2013
کراچی…کوئٹہ میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کے قتل کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔اہلسنت والجماعت کی جانب سے مرکزی احتجاجی دھرنا ناگن چورنگی پر دیاگیا ہے جبکہ دیگر سائٹ ایریا ، لسبیلہ ، قائد آبادسمیت دیگر علاقوں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے ،مرکزی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمدفیاض نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعدسے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں اور راہنما وٴں کے قتل عام اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے جسے فوری بند کروایا جائے۔مقررین نے توہین آمیز وال چاکنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو جب تک گرفتار نہیں کیا جاتاان کے احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے۔