پاکستان
22 فروری ، 2013

پشاور:بس نہرمیں گرنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد14ہوگئی

پشاور:بس نہرمیں گرنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد14ہوگئی

پشاور …پشاور میں بارایتوں کی بس بڈھنی نہر میں الٹ کر گر گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ پشاور میں یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارایتوں سے بھری بس بدھو ثمر باغ سے مردان جا رہی تھی کہ بڈھنی نالا عبور کرتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس اچانک الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 17 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

مزید خبریں :