22 فروری ، 2013
ملتان…ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کسی سازش یا پروپیگنڈہ سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،سرمایہ سب کچھ خرید سکتا ہے عوام کو نہیں۔اسپورٹس گراوٴنڈ ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام خطاب کے دوران کہا دوقومی نظریہ سے اختلاف کرنے والے اس وقت بھی انہیں ایجنڈ قراردیتے تھے میرا خواب قائد اور اقبال کے خواب سے مختلف نہیں پاکستانی عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ایسا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جہاں کسی کا خون نہ بہے اور بھتہ دیکر زندگی کی بھیک نہ مانگی جائے،17مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کسی سازش یا پروپیگنڈہ سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے آخری فتح عوام کی ہے سرمایہ سب کچھ خرید سکتا ہے عوام نہیں،انقلاب ضرور آئے گا آج ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک طرف ہوگئے اورعوام ایک طرف ہوگئے ہیں۔