23 فروری ، 2013
اسلام آباد…آڈٹ اینڈ اکاوٴنٹس ملازمین نے ایوان صدراور ایوان وزیر اعظم کے تمام فنڈز روک دیئے ہیں اور 70 ہزار ملازمین کی تنخواہیں بنانے کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کے جاری اور ترقیاتی اخراجات کے لیے فنڈز بھی روک دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں آڈٹ اینڈ اکاوٴنٹس کے دفاتر میں 12 فروری سے تالہ بندی ہے اور ملازمین کام چھوڑ کر مظاہرے کر رہے ہیں۔ ایوان صدر اور وزیر اعظم سمیت تمام وفاقی وزارتوں کی تنخواہیں اور تمام الاوٴنس بنانے کا عمل رک گیا ہے۔ آڈٹ اینڈ اکاوٴنٹس ایمپلائز ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ سرکاری ملازمین کی تن خواہوں سے انکم ٹیکس بناتے ہیں اور اس لیے انہیں بھی ایف بی آر کی طرح دگنی تنخواہ دی جائے۔