دنیا
23 فروری ، 2013

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

نیو یارک…امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم۔ ہنگری میں مسلسل 16 گھنٹے برف باری جاری رہی۔ متعدد پروازیں اورشاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوگیا۔امریکا کے مختلف حصوں میں برف کے طوفان کی وجہ سے ہر طرف برف ہی برف چھا گئی۔ سیکڑوں پروازوں کو معطل کر دیا گیااور تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے۔7 انچ تک پڑنے والی برف باری سے گھراور سٹرکیں برف سے ڈھک گئیں۔Cleveland's ایئرپورٹ پربرف باری سے ایک طیارہ اترتے ہوئے رن وے پرپھسل گیا۔ طیارے میں موجود مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ادھر ہنگری میں جمعرات سے شروع ہونے والی برف باری 16 گھنٹے تک جاری رہی،جس سے شاہراہیں بند اورٹرانسپورٹ اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ بڈاپسٹ کے مرکزی علاقے میں چھ سینٹی میٹر تک برف کے ڈھیر جم گئے۔ مقامی افراد کے مطابق فروری میں ہونے والی یہ بد ترین برف باری ہے۔

مزید خبریں :