23 فروری ، 2013
کراچی… امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج نے ایک نیا رکارڈ بنالیا، کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ہفتے کے آخری ٹریڈنگ سیشن کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 18 ہزار 74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران انڈیکس میں 277 پوائنٹس یا 1.6 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔اس عرصے میں تقریباً 31کروڑ شیئرز یومیہ کا اوسطاً لین دین ہوا جو گزشتہ ہفتے سے 14 فی صد زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق کمپنیوں کے بہتر مالی نتائج اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔