Time 03 نومبر ، 2024
پاکستان

ٹانک میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ بجلی کمپنی کے خلاف درج

ٹانک میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ بجلی کمپنی کے خلاف درج
 گزشتہ روز مال مویشی چرانے کے دوران بجلی کی تارگرنے کے باعث بچوں کو کرنٹ لگا تھا/ فائل فوٹو

پشاور: ٹانک میں کرنٹ لگنےسے4 بچوں کی ہلاکت پرپیسکوکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ٹانک میں کرنٹ لگنے سے 4 بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ بجلی سپلائی کمپنی پیسکو کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق ایم پی اے عثمان خان، ڈی سی تنویرخان اور ڈی پی او اسلم نواز نے جاں بحق بچوں کے ورثا سےملاقات کی اور ورثا کو وزیراعلیٰ کی جانب سے10 ،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ 

واضح رہے ٹانک میں گزشتہ روز  مال مویشی چرانے کے دوران بجلی کی تارگرنے کے باعث بچوں کو کرنٹ لگا تھا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

مزید خبریں :