Time 04 نومبر ، 2024
دنیا

بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا

بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا
بولیویا کی فوج نے مسلح گروپ پر زور دیا ہےکہ وہ پرامن رہتے ہوئے فوری طور پر فوجی بیرکوں کا قبضہ چھوڑے/ فائل فوٹو

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل بولیویا میں پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے جمعہ کے روز فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔

بولیویا کے فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز ایک مسلح گروپ نے کوکھابامبا شہر میں قائم فوجی بیرکوں پر حملہ کیا جہاں سے اسلحہ ور گولہ بارود قبضے میں لینے کے بعد 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔

بولیویا کی فوج نے مسلح گروپ پر زور دیا ہےکہ وہ پرامن رہتے ہوئے فوری طور پر فوجی بیرکوں کا قبضہ چھوڑے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس عمل کو ملک کے خلاف غداری تصور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :