10 نومبر ، 2024
بھارت نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔
صدر ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ائیرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔
پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔