پاکستان
24 فروری ، 2013

بلوچستان میں تاریخی سبی میلے کا چوتھا روز

بلوچستان میں تاریخی سبی میلے کا چوتھا روز

سبی…بلوچستان میں تاریخی سبی میلے کا آج چوتھا روز ہے، رنگا رنگ تقریبات میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے، ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹال لگائے گئے ہیں۔سبی میلا کل اپنی تمام رنگینیوں کو سمیٹتے ہو ئے اختتام پذیر ہوجائے گا۔ گزشتہ روز خواتین کیلئے مخصوص تھا اور خواتین کی بھرپور دلچسپی اور شرکت کے باعث آج کا دن بھی خواتین کے لیے ہی مخصوص ہے۔ سبی میلے میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ چاکرخان اسٹیڈیم میں بچوں کے لیے جھولے ،خواتین کے لیے چوڑیوں اور مہندی جبکہ کاشتکاروں کے لیے زرعی اشیا کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ سبی میلے بلوچی دستکاری کے اسٹال خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ مویشی منڈی میں خریدوفروخت بھی عروج پر ہے جبکہ آج رات جرگہ ہال میں میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید خبریں :