پاکستان
24 فروری ، 2013

سیاست میں مال بنانیوالے علماء کردارسے عاری ہیں،مولانا عصمت اللہ

پشاور…جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی)کے امیراورقومی اسمبلی کے رکن مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ سیاست میں لوٹ مارکرکے دولت جمع کرنیوالے علماء کردارسے عاری ہیں۔پشاورمیں تحریک آزادی کے رہنماء مولانا عبدالرحیم پوپلزئی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگومیں مولانا عصمت اللہ کا کہناتھا کہ علمائے کرام کا یہ وطیرہ نہیں کہ وہ سیاست میں کرپشن اورعیاشی کریں۔ جے یوآئی نظریاتی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالقادرلونی کا کہناتھاکہ مولانافضل الرحمان نے امریکا کے سامنے پسپائی اختیارکی اوران کی جمعیت نے کرپشن اورلوٹ مارسے اسلام اورعلماء کو بدنام کیا اورلوگ ان سے بیزارہوچکے ہیں۔اسی لئے مولانا عبدالرحیم پوپلزئی جیسے اکابرکے کردارکو زندہ رکھنے کے لئے نظریاتی جمعیت قائم کی، ان کا کہناتھا کہ حکمرانوں نے قوم کو بدامنی مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزید خبریں :