15 نومبر ، 2024
ملک میں گزشتہ روز سونے کی قمیت میں بڑی کمی کے بعد آج فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کا بھاؤ 1300 روپے بڑھا ہے۔جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 565 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔