Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی قیادت کے پاس وقت ہے تو ہمارے پاس بھی آئے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں: شاہ محمود

پی ٹی آئی قیادت کے پاس وقت ہے تو ہمارے پاس بھی آئے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں: شاہ محمود
بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں: رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیلوں سے باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے ہوسکتا ہے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائے، پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کا نقظہ نظر جاننے کی کوشش کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے ہوسکتا ہے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھاکہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے پارٹی قائدین سے گزارش ہے سیاسی جماعتوں کو انگیج کریں، آئین کی بالادستی کے لیے کم سے کم ایجنڈے پر یکسوئی بنانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری سے گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں؟ جمہوری قوتوں کیلئے اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔


مزید خبریں :