17 نومبر ، 2024
جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
اس حوالے سے ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔