Time 17 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا نے مِس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے مِس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رقاصہ اور وکیل بننے کی خواہشمند وکٹوریا نے میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریب میں 120 سے زائد ممالک کی حسیناؤں پر سبقت حاصل کی۔

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا نے مِس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کرلیا
مس یونیورس 2024، وکٹوریا کے جائیر— فوٹو: رائٹرز

وکٹوریا کے جائیر مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلے ڈینش حسینہ ہیں۔

وکٹوریا کے جائیر پیشے کے اعتبار سے رقاصہ اور انٹرپرینیور ہیں اور وہ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے بھی سرگرم رہتی ہیں۔

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا نے مِس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کرلیا
مس یونیورس 2024، وکٹوریا کے جائیر— فوٹو: رائٹرز

مس یونیورس 2024  مقابلے میں نائجیریا، میکسیکو، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی ماڈلز نے بھی ٹاپ 5 میں جگہ بنائی۔

مزید خبریں :