Time 18 نومبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی
آئینی بینچ نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر بحریہ ٹاؤن سے متعلق درخواست خارج کر دی. فوٹو فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر بحریہ ٹاؤن سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

درخواست گزار محمود اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست گزار محمود اختر کیس کی سماعت کے دوران عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

مزید خبریں :