Time 19 نومبر ، 2024
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں کا فضائی معیار کیسا ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

کراچی کے مختلف علاقوں کا فضائی معیار کیسا ہے؟ اعداد و شمار  سامنے آگئے
گلشن اقبال اور پی ای سی ایچ ایس میں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف مقامات پر فضائی معیار کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

جیو نیوز کے مطابق نجی اداروں کی جانب سے شہر میں نصب ائیر کوالٹی مانیٹر کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال اور پی ای سی ایچ ایس میں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

ائیر کوالٹی مانیٹر کے اعدادو شمار کے مطابق ہاکس بے کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 184سے زائدریکارڈ کیاگیا جب کہ صدر کے اطراف کے علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس 150 سے زائد رہا۔ 

اس کے علاوہ کورنگی اور لکی اسٹار کا فضائی معیار بھی متاثر ہے اور ان علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس 130 ہے جب کہ ملیر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 115 ریکارڈ کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جب کہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ 

300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں۔ 


مزید خبریں :