Time 22 نومبر ، 2024
کھیل

پی سی بی کا چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو بریک لگانے کا فیصلہ

پی سی بی کا چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو بریک لگانے کا فیصلہ
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو بریک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز  ٹی ٹوئنٹی کپ7 سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا ٹرائینگولر مرحلہ 26 نومبر سے شروع ہوگا، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو روک دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرائینگولر مرحلے کے ابتدائی 2  میچز ایبٹ آباد میں ہوں گے، ٹرائینگولر مرحلے کے 2 میچز کے بعد قائد اعظم ٹرافی کو روک کر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائینگولر مرحلے کا تیسرا میچ اور قائد اعظم ٹرافی کا فائنل چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پشاور ، لاہور وائٹس اور سیالکوٹ نے ٹرائینگولر مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

پی سی بی نے اس سے قبل چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی  کپ 21 دسمبر سے 2 جنوری تک کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :