22 نومبر ، 2024
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو سزائیں سنادیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی اور نامزد ملزمان میں سے ایک کو بعد ازتفتیش بری کردیاگیا تھا۔
نامزد ملزمان میں 6 روپوش ہیں اور 10کو سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت نے روپوش ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
سزایافتہ مجرمان میں اسلام آباد کے رہائشی عابد محمود، احسن ایاز، شوکت، باجوڑ کا رہائشی نعیم اللہ، ذاکراللہ اور راولپنڈی کا رہائشی مطیع اللہ شامل ہیں۔
سزایافتہ 10 مجرمان میں 4 افغان شہری ہیں جوپاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے اورسزایافتہ افغان مجرمان میں داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ اور لال آغا شامل ہیں۔