پاکستان
25 فروری ، 2013

امن اور روزگار کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہیں، میاں افتخار حسین

امن اور روزگار کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہیں، میاں افتخار حسین

پشاور … خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ، امن کی بحالی اور روزگار کی فراہمی اے این پی کے منشور کے اہم نکات ہیں۔ پشاور میں جیو نیوز کے نمائندے نعمان خان سے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے 5 سالوں میں جتنے لوگوں کو روزگار فراہم کیا، اس کی مثال 65 سال کی تاریخ میں نہیں ملتی، آئندہ بھی روزگار اور تعلیم کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ وزیرجیل خانہ جات میاں نثار گل نے اپنی ذاتی وجوہات کو مستعفی ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی، 5 سال ساتھ رہنے کے بعد آخری لمحات میں مستعفی ہونا بلاجواز ہے۔

مزید خبریں :