24 نومبر ، 2024
اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شب تیز بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
وادی کاغان کے پہاڑوں اور ناران میں برفباری ہوئی، اس کے علاوہ بابوسرٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک میں بھی ہفتے کو برفباری ہوئی۔
وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔
چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔