25 فروری ، 2013
اسلام آباد … پاکستان اور آسٹریلیا نے بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفا ق کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر دفاع سید نوید قمر سے پاکستان کے دورہ پر آئے آسٹریلیا کی شاہی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل رے جے گریگز نے ملاقات کی۔ آسٹریلیاکی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان نیوی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بحریہ آئندہ ماہ پاک بحریہ کی طرف سے منعقدہ بحری مشقوں میں بھی شرکت کریگی۔