پاکستان
25 فروری ، 2013

بلوچستان میں غیر قانونی بھرتیوں پرسابق اسکولز ڈائریکٹرزگرفتار

بلوچستان میں غیر قانونی بھرتیوں پرسابق اسکولز ڈائریکٹرزگرفتار

کوئٹہ…بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں میر ٹ کی پامالی پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی دو بیٹیوں سمیت گریڈ 17کے پانچ افسران کو نوکری سے بر طر ف کر دیا۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں میرٹ نوکریوں کی بند بانٹ کا بھانڈا جیو نیوز نے 27ستمبر کو خبر کے ذریعے پھوڑا تھا جس پر نیب نے اپنی انکوائری رپورٹ کے بعد مہر ثبت کر دی ہے محکمہ تعلیم نے از خود پبلک سر و س کمیشن کے تحت جعلی ڈگریوں پر بھرتی کئے گئے پانچ افسروں کو برطرف کر دیابر طرف کئے جا نے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد ا فسر شامل ہے ان پانچ افراد کی سفار ش ہیڈ مسٹریس اور ہیڈ ماسٹر کے عہد و ں کیلئے کی گئی تھی برطرف کئے جانے والوں میں چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشر ف خان کی دو صاحبزادیاں بھی شامل ہیں اُن کی ڈگریوں کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹیز سے کروانے پر وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ نیب نے ایک دوسرے واقعہ میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد یوسف کو میر ٹ اور قواعد و ضوابط کی پامالی کرتے ہوئے متعدد نااہل امیدواروں کو بھرتی کرنے اور میر ٹ کی دھجیاں اڑانے پر گرفتاکر لیا ہے ۔چیئرمین پبلک سرو س کمیشن محمد اشرف خان سمیت دیگر اہلکاروں پر الزام ہے کہ انھوں نے کمیشن کے امتحانات میں میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے اپنے عزیز وں و اقارب کو بھرتی کیا تھا۔

مزید خبریں :