پاکستان
25 فروری ، 2013

شکارپور: درگاہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، حاجن شاہ سمیت متعدد زخمی

شکارپور: درگاہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، حاجن شاہ سمیت متعدد زخمی

شکارپور … شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندر بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایس ایس پی پرویز چانڈیو کے مطابق درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندر ایک نامعلوم شخص تھیلا رکھ کر فرار ہوگیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ نمائندہ جیو نیوزمکیش روپیتا کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ تمام 10 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے سید حاجن شاہ کو لاڑکانہ بھیج دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد شکارپور شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے، کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئیں ۔

مزید خبریں :