پاکستان
25 فروری ، 2013

پشاور: حادثے کی شکار بس کا ڈرائیور گرفتار، جوڈیشل ریماند پر جیل بھیج دیا گیا

پشاور: حادثے کی شکار بس کا ڈرائیور گرفتار، جوڈیشل ریماند پر جیل بھیج دیا گیا

پشاور … پشاور بس حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ڈرائیور یعقوب کو مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا۔ پشاور پولیس نے بڈھنی نہر بس حادثے کے بعد موقع سے فرارہونے والے ڈرائیور یعقوب کو کمبوہ کے علاقے سے گرفتار کرلیاگیا۔ ڈرائیور کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ ظفراللہ نے ڈرائیور کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل حکام کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز بدھو ثمر باغ کے مقام پر بڈھنی نہر میں بس گرنے کا واقعہ پیش آیاتھا، جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :