پاکستان
25 فروری ، 2013

پنجاب میں خاتون خود کش بمبار داخل ہوگئی، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل

پنجاب میں خاتون خود کش بمبار داخل ہوگئی، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل

لاہور … نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک خاتون خود کش بمبار داخل ہوچکی ہے۔ یہ انکشاف نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق خاتون خود کش بمبار حملہ آور کا نام نازیہ ولد محمد ہے، خاتون بھابرہ باجوڑ ایجنسی سے پنجاب روانہ ہوئی ہے اور اس کے پاس سلمیٰ کے نام کا جعلی شناختی کارڈ ہے۔ مراسلے میں ہوم سیکریٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ چلتی پھرتی موت سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ مراسلے کی کاپی ایوان صدر، وزیراعظم، وزارت دفاع اور خفیہ اداروں کے سربراہوں کو ارسا ل کی گئی ہے۔

مزید خبریں :