27 نومبر ، 2024
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 18سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے اور شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔