Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

آڈیو لیک کیس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لینے کیلئے وقت مل گیا

آڈیو لیک کیس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لینے کیلئے وقت مل گیا
یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا تھا کہ حکومت آڈیوزکی انکوائری چاہتی ہے یانہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت میں مؤقف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو  حکومت سے ہدایات لینے کی درخواست کے لیے وقت دیدیا۔

سپریم کورٹ میں آڈیو لیک کمیشن کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے آڈیولیکس کمیشن کےخلاف سماعت ملتوی کرنےکی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا تھا کہ حکومت آڈیوزکی انکوائری چاہتی ہے یانہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا تھا مگر اسلام آباد میں حالیہ امن وامان کی صورتحال پرمعاملہ کابینہ میں پیش نہیں ہوسکا، مختصر تاریخ دےدیں تو آڈیولیکس کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور پھر کابینہ کے آڈیولیکس معاملے پر فیصلے سے آئینی بینچ کو آگاہ کیاجائےگا۔ 

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ آڈیولیکس کی قانونی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے۔ 

اس موقع پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لینےدیں، حکومتی ہدایات آنے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے۔

مزید خبریں :