02 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پربانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
کوہسار پولیس نے مقدمے میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ان میں شیرافضل مروت، خالد خورشید اور فیصل جاوید بھی شامل ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، ذلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر اور صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری کیے۔
عدالت نے علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی کے بھی وارنٹ جاری کیے۔