پاکستان

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پرکثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گيا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمار ت میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے  جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

کئی گھنٹے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈرز، 2 واٹرباؤزر اور اسنارکل کی مدد سے کئی منزلوں تک پھیلی آگ کو بجھایا گیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہےکہ پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد نیپا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمارت میں آگ لگنےکا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو پلازہ میں آگ لگنے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایس بی سی اے اور تمام متعلقہ ادارے عمارتوں کا معائنہ کریں۔

مزید خبریں :