03 دسمبر ، 2024
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کی الیکشن درخواستیں دوسرے ٹریبونل منتقل کردیں۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کی الیکشن درخواستیں دوسرے ٹریبونل منتقل کردیں۔
کیسز راولپنڈی ٹریبونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ کی ٹریبونل منتقل کردیے گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے تین حلقوں میں دھاندلی کے کیس سنے گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل خان، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجا خرم شہزاد نواز منتخب ہوئے ہیں۔