29 فروری ، 2012
سان ڈیاگو…این جی ٹی…کاغذی جہاز تو بچپن میں ہر کسی نے ہی بنائے اور اڑائے ہونگے لیکن ایک امریکی نوجوان نے تو اس ہوائی جہاز کے ذریعے بھی میدان مار لیاہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Sacramentoمیں ائیر فورس بیس کے ہینگر میں امریکی نوجوانJoe Ayoobنے اپنے کاغذی ہوائی جہاز کو طویل فاصلے تک اُڑانے کا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔نوجوان نے اپنے ڈیزائنر کامخصوص وزن والےA4کاغذ سے بنایاگیا کاغذی جہاز226فٹ اور10انچ تک اڑاتے ہوئے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔