پاکستان
26 فروری ، 2013

توقیر صادق کو اسی ہفتیپاکستان لایا جائے گا،نیب

توقیر صادق کو اسی ہفتیپاکستان لایا جائے گا،نیب

اسلام آباد…نیب نے سپریم کورٹ کو بتا یا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا کو اسی ہفتے متحدہ عرب امارات سے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل رانا زاہد نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کو اسی ہفتے متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا ۔جس پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی بنچ میں سٹیل ملز عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران نیب نے شق وار جواب عدالت میں جمع کرایا اور بتایا کہ نیب نے ایف آئی اے سے تفتیش لے کر ایک ریفرنس سماعت کے لئے احتساب عدالت کو بھجوا دیا ہے۔ جس پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :