26 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ ملک اسحاق کے بیرون ملک جانے کی ذمے داری وزیرِداخلہ رحمن ملک پرعائد ہوتی ہے۔وزیرِداخلہ رحمن ملک کے بیان پر ردعمل میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایئرپورٹ اور امیگریشن رحمن ملک کے دائرہ اختیار میں ہیں،ملک اسحاق کے بیرون جانے پر رحمان ملک جواب دہ ہیں،رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ رحمن ملک اس حوالے سے اپنی کوتاہی کا اعتراف کریں۔