Time 05 دسمبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور کو بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور کو بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس
جسٹس منصور علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس وفاقی محتسب کی جانب سے بھیجا گیا تھا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو وفاقی محتسب کی جانب سے بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس منصور کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے جب کہ وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔ 

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے  یہ کیس تو ایسا لگتا ہے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے ہوں۔

بعد ازاں آئینی بینچ نے  وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

مزید خبریں :