پاکستان
26 فروری ، 2013

پاکستان میں مسائل کا ذمہ داربھارت ہے،چیک ہیگل کی2011کی تقریر

پاکستان میں مسائل کا ذمہ داربھارت ہے،چیک ہیگل کی2011کی تقریر

واشنگٹن…امریکی نامزد وزیر دفاع چک ہیگل کی 2011 میں کی گئی تقریر سامنے آگئی ہے۔ہیگل نے اس تقریر میں پاکستان میں مسائل کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی تھی۔نامزد وزیر دفاع ہیگل نے یہ تقریر اوکلوہاما کی کیمرون یونی ورسٹی میں کی تھی۔انھوں نے اس تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے افغانستان کو بطور دوسرا محاذ استعمال کیا۔ہیگل کا کہنا تھا کہ بھارت نے کئی برس افغان سرحد پر پاکستان کے لیے مسائل پیدا کئے۔بھارت کی پیدا کردہ مشکلات کی وجہ سے پاک افغان کشیدگی کئی برسوں سے ہے۔چک ہیگل کی تقریر پر اس وقت بھارتی سفارت خانے نے احتجاج کیا تھا۔بھارتی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ہیگل کی تقریر حقائق کے منافی ہے۔امریکی نامزد وزیر دفاع چک ہیگل اس وقت امریکی سینیٹر تھے۔

مزید خبریں :