Time 06 دسمبر ، 2024
پاکستان

بلاول بھٹو سے اسحاق ڈار کی ملاقات، معاملات کے حل کیلئے کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق

بلاول بھٹو سے اسحاق ڈار کی ملاقات، معاملات کے حل کیلئے کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق
فوٹو: اسکرین گریب

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاملات کے حل کیلئے پیپلزپارٹی اورحکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

بعد ازاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور قیام امن کیلئے آپ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے وفاق سے متعلق امور کو متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :