کاروبار
29 فروری ، 2012

پٹرول کی قیمت میں 2روپے75پیسے فی لیٹر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

 پٹرول کی قیمت میں 2روپے75پیسے فی لیٹر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد … پٹرول کی قیمت میں 2روپے75پیسے فی لٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیاہے ،نئے اضافے کا اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت97روپے66پیسے فی لٹرہوجائے گی ۔ ڈیزل کی قیمت برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیاہے،جو 103روپے46پیسے پربرقرارہے گی ۔نئے اضافے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں4روپے38پیسے اضافے کے بعد قیمت 96روپے40پیسے ہو گی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں3روپے8پیسے فی لٹراضافے کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت93روپے31پیسے فی لٹرہوگی۔ہائی اوکٹین8روپے67پیسے فی لیٹراضافے کے بعد ہائی اوکٹین کی نئی قیمت126روپے87پیسے فی لٹرہوگی ۔

مزید خبریں :