پاکستان
26 فروری ، 2013

تحریک انصاف نے ماحولیاتی پالیسی جاری کردی

تحریک انصاف نے ماحولیاتی پالیسی جاری کردی

اسلام آباد…تحریک انصاف نے ماحولیات کے بارے میں اپنی پالیسی جاری کردی اور دعویٰ کیا ہے کہ سبز انقلا ب لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔تحریک انصاف نے ماحولیاتی پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار میں آکر زراعت کو فروغ دی گی ، پانی کے تمام مسائل حل کرے گی شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور آلودگی پر قابو پایا جائے گا ۔جو ماحولیات ہے وہ آپشن نہیں رہی۔ سیاسی جماعتوں کے منشور میں ماحولیات کا نام ہی نہیں۔تحریک انصاف اِسے ہنگامی صورتحال سمجھتی ہے۔چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے لیکن حکمرانوں نے بندر بانٹ اور لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا، اب وہ اقتدار میں آ کر ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

مزید خبریں :