27 فروری ، 2013
کراچی…سپریم کورٹ میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ گزشتہ روزعدالت کو بتا یا گیا کہ حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے ایس ایس پیز پیر فرید جان سرہندی اور فرخ بشیر قتل اور اغواء کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ فیاض لغاری کو حقائق چھپانے اور توہین عدالت پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے جرائم میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔