09 دسمبر ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 678 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 375 پر آگیا۔
تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، اس دوران مارکیٹ نے اور ایک نیا ریکارڈ بنادیا اور انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس سے بھی تجاوز کرگیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے 916 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 970 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج 2732 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 10 ہزار 358 رہی۔
بازار میں آج 1.59 ارب شیئرز کے سودے 60.25 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 27 ارب روپے ہے۔